چین ، باکس آفس نے ایک روز کی آمدن کا ریکارڈ قائم کر دیا

نئے قمری بندر سال کے پہلے روز فروخت 100.5ملین امریکی ڈالر تک رہی

منگل 9 فروری 2016 15:26

چین ، باکس آفس نے ایک روز کی آمدن کا ریکارڈ قائم کر دیا

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) فلم ایڈمنسٹریشن کے مطابق چین کے باکس آفس نے پیر کو روایتی نئے قمری سال کے پہلے روز کسی ایک دن آمدن کا سب سے زیادہ ریکارڈ قائم کیا ، اس روز باکس آفس کی فروخت 660ملین یوژا ن ( 100.5ملین امریکی ڈالر ) تک پہنچ گئی اس طرح 18جولائی 2015کا وہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب باکس آفس کی آمدن 425ملین یوژان تک پہنچ گئی تھی ۔

یہ بات پریس پبلیکیشن ، ریڈیو ، فلم اور ٹیلی وژن کی سرکاری ایڈمنسٹریشن نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

چین کا موسم بہار امسال پیر کو آیا ہے جو کہ بندر کے سال والے قمری سال کا پہلا روز ہے ، چین کے عوام اتوارسے ایک ہفتے کی تعطیلات منا رہے ہیں ۔ڈائریکٹر سٹیفن شوؤ کی فلم ”دا مر میڈ (جل پر ی)“270ملین یوژان کے ساتھ پیر کو اپنے پر یمئیر پر باکس آفس پر سرفہرست رہی اور کسی ایک روز چین کی ملکی ساختہ فلموں کا نیا ریکارڈ قائم کیا ”فرام لیگاس ٹو مکاؤ 3“ اور ”دا منکی کنگ2“ بھی پیر کو نمائش کے لیے پیش کی گئیں اور ان دونوں کے باکس آفسز نے 100ملین یوژان سے زیادہ کی فروخت کی ، چین میں باکس آفس گذشتہ سال 44.1بلین یوژان تک پہنچ گئے جو کہ 48.7فیصد سالانہ کا اضافہ ہے ۔

وقت اشاعت : 09/02/2016 - 15:26:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :