فلمی اداکارہ امرتا راؤ اب چھوٹے پردے پرنظر آئیں گی

بدھ 10 فروری 2016 12:18

فلمی اداکارہ امرتا راؤ اب چھوٹے پردے پرنظر آئیں گی

ممبئی ۔ 10 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 فروری۔2016ء) بالی وڈ امرتا راؤ ’میری آواز ہی پہچان ہے‘ نام کے پروگرام سے جلد ہی چھوٹے پردے پر بھی اداکاری شروع کرنے جارہی ہیں۔ امرتا کی بہن پریتکا پہلے ہی ٹیلی ویژن پرڈرامہ ’بے انتہا ‘ میں نظر آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد کپور کے ساتھ’عشق وشق‘ کے ساتھ روپہلے پردے پر قدم رکھنے والی 34 سالہ امرتا اپنے اس نئے پروگرام میں دیپتی نوول کے ساتھ نظر آئیں گی۔

اس پروگرام کی پروڈکشن نویدتا بسوکررہی ہیں۔ نویدتا نے ایک بیان میں کہا کہ امرتا ڈرامہ ’میری آواز ہی پہچان ہے‘ میں نظرآنے والی ہیں۔یہ پروگرام نجی ٹی وی پر نشر ہوگا۔ یہ پروگرام میوزک انڈسٹری پر مبنی ہوگا اور اس میں امرتا ، گلوکارہ کلیانی کا کردار نبھائیں گی۔

وقت اشاعت : 10/02/2016 - 12:18:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :