کیرئیر کو چھٹیوں کی طرح لیتی ہوں،کیٹ ونسلٹ

جمعرات 11 فروری 2016 12:55

کیرئیر کو چھٹیوں کی طرح لیتی ہوں،کیٹ ونسلٹ

لندن۔ 11 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 فروری۔2016ء) آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکارہ کیٹ ونسلٹ نے کہا ہے کہ وہ اپنے کیرئیر کو ایک نوکری نہیں سمجھتیں۔

(جاری ہے)

کیٹ ونسلٹ نے کہا کہ وہ اپنے کیرئیر کو وہ ہالیڈے یعنی چھٹیوں کی طرح لیتی ہیں،انہیں اداکاری کرتے ہوئے اسی طرح خوشی ہوتی ہے جیسے لوگ چھٹیاں مناتے ہوئے محسوس کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے اداکاری سے محبت ہے اور اس کی اچھی بات یہ ہے کہ ہر رول آپ کے لئے نیا چیلنج اور نئے اسرار لے کر آتا ہے۔

وقت اشاعت : 11/02/2016 - 12:55:39

Rlated Stars :