فواد خان کی بالی ووڈ میں دوسری فلم”کپور اینڈ سنز “کا ٹریلر جاری

جمعرات 11 فروری 2016 13:56

فواد خان کی بالی ووڈ میں دوسری فلم”کپور اینڈ سنز “کا ٹریلر جاری

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 فروری۔2016ء)پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ میں دوسری فلم ”کپور اینڈ سنز “ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم میں عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

رومانٹک کامیڈی فلم کپور اینڈ سنز میں فواد اور سدھارتھ نے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔ دونوں ہی عالیہ بھٹ کے عشق میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ فلم میں رشی کپور نے انکے دادا کا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ میں یہ دوسری فلم ہے۔ فلم اگلے ماہ کی 18 تاریخ کو نمائش کے لئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 11/02/2016 - 13:56:46

Rlated Stars :