کرن جوہر ”بمبئے ویلوٹ “ میں اداکاری پر پچھتاوے کا شکار

جمعہ 12 فروری 2016 13:06

کرن جوہر ”بمبئے ویلوٹ “ میں اداکاری پر پچھتاوے کا شکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ انوشکاشرما اور رنبیر کپور کی گزشتہ سال نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”بمبئے ویلوٹ “باکس آفس پر بری طرح ناکام ہو گئی تھی۔ بمبئے ویلوٹ میں معروف بھارتی فلمساز کرن جوہر نے پہلی مرتبہ منفی کردار ادا کیا تھا۔ تاہم اب فلمساز کرن جوہر انوراگ کشپ کی ”بمبئے ویلوٹ “ میں اداکاری کی پیشکش قبول کر کے کام کرنے کے فیصلے پر پچھتا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلمساز نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں لگتا ہے بمبئے ویلوٹ میں اداکاری انکے لئے تباہ کن ثابت ہوئی۔ کسی دوسری فلم میں اداکاری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کرن کا کہنا تھا کہ وہ انتظار کررہے ہیں کہ انھیں کسی اچھی فلم میں کسی اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو وہ اس میں اداکاری کریں گے۔واضح رہے کرن جوہر آجکل اپنی فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں مصروف ہیں

وقت اشاعت : 12/02/2016 - 13:06:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :