ہالی ووڈ ہارر تھرلر فلم دی پرج الیکشن ایئر کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

ہفتہ 13 فروری 2016 14:04

ہالی ووڈ ہارر تھرلر فلم دی پرج الیکشن ایئر کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) ہالی ووڈ کی ہاررتھرلر فلم ’دی پرج الیکشن ایئر‘ کاپہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار و رائٹر جیمز ڈی مناکوکی ڈائریکشن میں بننے والی فلم 2013کی ’دی پرج‘ سیریز کی تیسری فلم ہے جس کی کہانی اس مرتبہ امریکی سیاست کے گرد گھوم رہی ہے۔ ڈراؤنے مناظر اور دل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس فلم میں مرکزی کردار فرینک گریلو، ایلزبتھ مچل اور میکیلٹی ولیم سن نبھا رہے ہیں۔ مائیکل بے اورجیسن بلم کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 4جولائی کوامریکی سنیماء گھروں میں شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں روکنے آرہی ہے۔

وقت اشاعت : 13/02/2016 - 14:04:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :