فنکار کا اصل سرمایہ اس کے پرستار ہوتے ہیں،گلوکارہ شاہدہ منی
ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے اس کے مداحوں کی تعداد ان گنت ہو، جب سے شوبز میں قدم رکھا ہے خود کو اپنے پرستاروں کے درمیان ہی رکھا ہے،خصوصی گفتگو
منگل 16 فروری 2016 17:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) فنکار کا اصل سرمایہ اس کے پرستار ہوتے ہیں۔ اداکار خواہ وہ ٹیلی ویژن کا ہو، تھیٹر کا یا پھر فلم کا وہ اپنی اداکاری کے بل بوتے پر لوگوں کے دلوں میں اپنا گھر بناتا ہے۔ ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے مداحوں کی تعداد ان گنت ہو۔ میں نے جب سے شوبز میں قدم رکھا ہے خود کو اپنے پرستاروں کے درمیان ہی رکھا ہے ان خیالات کا اظہار اداکارہ گلوکارہ شاہدہ منی نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے کہا میوزک کو انہوں نے ہمیشہ ہی ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تہوار آتے تو میں اس تہوار کی مناسب سے البم ریلیز کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے گلوکاروں اور فنکاروں نے بیرون ممالک جاکر اپنی پرفارمنس کے زور پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکسانی فنکار بیرون ممالک میں پاکستانی ایمبسڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔
اندرون ملک ہو یا بیرون ملک لوگوں کا ہجوم فنکار کی ایک ایک حرکت کو نظرمیں رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکار کامیڈی کرے یا سنجیدہ اداکاری یا پھر گلوکاری تمام سطحوں پر پاکستانی فنکاروں نے بھارت جیسے فلم انڈسٹری کے حوالے سے برصغیر کے سب سے بڑے ملک میں جھنڈے گاڑے ہیں۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ فنکار اپنے پرستاروں کے دل میں رہتا ہے اور کبھی نہیں چاہتا کہ اسکے مداح اسے دل سے نکال پھینکیں وہ آخری دم تک سراہا جانا چاہتا ہے۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Umer Shareef
raheela agha
Anil Kapoor
Sahiba Afzal
Poonam Dhillon
Eva Green
Rose Byrne
Sebastian Stan
Charlie Sheen
Marguerite Moreau
JoAnna Garcia Swisher
Gul Panra
Showbiz News In Urdu
-
لوگوں کو تنازعات اور منفی باتیں نہیں پھیلانی چاہئیں: اداکارہ مومنہ اقبال
-
رشتوں کے ٹوٹ جانے پر خود کو ٹوٹنے مت دیں، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
’’بیگم کہتی ہے دوسری شادی پر جان سے ہاتھ دھونا پڑینگی!‘‘ گلوکارابرارالحق
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
لم کی پہلی کمائی سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا: اداکار منوج باجپائی
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف