پاکستانی گلوکار رحیم شاہ نے شادی کر لی

میوزک سے دلچسپی شادی کا سبب بنی ، گلوکار رحیم شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 فروری 2016 11:51

پاکستانی گلوکار رحیم شاہ نے شادی کر لی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء): پاکستانی گلوکار رحیم شاہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ حال ہی میں رحیم شاہ کی شادی کا انکشاف ہوا، رحیم شاہ کے ذرائع کے مطابق انہوں نے ڈنمارک میں مقیم ایک پاکستانی پٹھان لڑکی سے والدین کی رضامندی اور اپنی پسند سے شادی کی ۔

(جاری ہے)

اور اپنی دلہن کو کراچی لے آئے ۔ رحیم شاہ کا کہنا ہے کہ دلہن کی میوزک سے دلچسپی بھی شادی کا سبب بنی۔ واضح رہے کہ یہ شادی گذشتہ برس ہوئی تھی مگر 8ماہ کے بعد اب انہوں نے باقاعدہ اسکا انکشاف کیا ہے۔

وقت اشاعت : 17/02/2016 - 11:51:04

Rlated Stars :