سلمان خان کی ”سلطان“ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ‘ عامر خان

بدھ 17 فروری 2016 14:41

سلمان خان کی ”سلطان“ سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ‘ عامر خان

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) بولی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ سپر سٹار سلمان خا ن کی نئی آنے والی فلم ”سلطان“کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔عامر خان نے پیر کے روز اداکارہ سونم کپور کی فلم ”نیرجا“کی سکریننگ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان ہمیشہ سے اچھی فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور وہ اس مرتبہ بھی اپنی گزشتہ روایت کو ناصرف قائم رکھیں گے بلکہ اس میں بہتری لیکر آئیں گے۔

(جاری ہے)

عامر خان کا کہنا تھا کہ انکی سپرسٹار کی فلم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور انھیں قوی امید ہے سلمان خان انکی امیدوں پر ضرور پورا اتریں گے۔ واضح رہے سلمان خان ”سلطان“میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز پہلوان سلطان علی خان جبکہ دوسری جانب عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ”دنگل“ میں لدھیانہ کے معروف پہلوان مہاویر بھگت کے کردارمیں نظر آئیں گے۔ یاد رہے سلمان خان کی سلطان رواں سال عید پر جبکہ عامرخان کی دنگل کرسمس کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 17/02/2016 - 14:41:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :