عامر خان نانا پاٹیکر کی اداکاری سے متاثر

جمعرات 18 فروری 2016 13:48

عامر خان نانا پاٹیکر کی اداکاری سے متاثر

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) بولی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان کا شمار انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کے جذبے سے ہر پل سر شار نظر آتے ہیں۔ تاہم انکا کہنا ہے کہ جو اداکاری نانا پاٹیکر اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی مراٹھی فلم ”نت سمراٹ“میں کی ہے اس کا کوئی جوڑ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

50سالہ اداکار کی جانب سے فلم دیکھنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا گیاکہ میں نت سمراٹ دیکھ چکا ہوں اور فلم میں نانا پا ٹیکر نے اپنے کردار کے ساتھ حقیقتاً انصاف کیا ہے۔ سپر سٹار کا کہنا تھا کہ نانا نے ثابت کر دیا ہے مذکورہ کردار ان سے بہتر کوئی اور اداکار کر ہی نہیں سکتا۔3ایڈیٹ سٹار نے مزید لکھا کہ جو لوگ حقیقی معنوں میں اداکاری دیکھنے کے خواہش مند ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ نانا پاٹیکر کی نت سمراٹ لازماً دیکھیں۔منیش منجریکر کی نت سمراٹ میں نانا پاٹیکر کے ہمراہ وکرم گھوکلے اور اجیت پراب نے نمایاں کردار ادا کیے ہیں۔ واضح رہے نانا پاٹیکر کی نت سمراٹ رواں سال یکم جنوری کے روز نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی

وقت اشاعت : 18/02/2016 - 13:48:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :