- Home
- شوبز
- فلمسٹار شان شاہد اور محمد شہباز کی جوڑی نے گلزار چیمہ اور رؤف وائیں کی جوڑی کو 11 رنز سے ہراکر ..
فلمسٹار شان شاہد اور محمد شہباز کی جوڑی نے گلزار چیمہ اور رؤف وائیں کی جوڑی کو 11 رنز سے ہراکر ٹرافی جیت لی
جمعرات 18 فروری 2016 14:11
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء)گولڈن بناسپتی اور گولڈن ایگلز کے زیر اہتمام شامی ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوروزہ مقابلے سمارٹ کرکٹ گراؤنڈ خیابانِ امین میں منعقد کروائے گئے جو کہ اختتام پذیر ہوگئے۔ اس ٹورنامنٹ میں 16 ویٹرنز سپانسر ز کے جوڑوں نے شرکت کی اور فلم اسٹار شان شاہد ، محمد شہباز نے گلزار چیمہ اور رؤف وائیں کو 11 رنز سے شکست دے کر ٹرافی جیت لی۔
شان شاہد، محمد شہباز نے 3 اوورز میں 42 رنز بنائے۔ گلزار چیمہ نے 1/18 اور رؤف وائیں نے 1/32 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں گلزار چیمہ اور رؤف وائیں 3 اوورز میں 31 رنز بناسکے۔ ولید یعقوب، محمد کلیم، صغیر احمد امپائر جبکہ ساجد عثمان سکورر تھے۔ تقریب انعامات کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے چوہدری شفقت حسین نے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر سی ای او گولڈن بناسپتی اور چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ محمد سلمان خان نے ٹورنامنٹ کے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ چیف ایگزیکٹو پاکستان ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی نے جو پودا 17 سال پہلے لگایا تھا آج پھلدار درخت بن چکا ہے۔
جس کی وجہ سے نہ صرف سابقہ کھلاڑی فٹ ہیں بلکہ کھلاڑیوں کے ساتھ اور دوسرے آفیشلز کیلئے بھی روزگار کے مواقع فراہم ہوگئے ہیں۔ ہمارا مقصد ٹورنامنٹ کے ذریعے آپس میں رشتے بڑھانا ہے تاکہ گراؤنڈ آباد رہیں اور ایک صحت مند معاشرہ قائم ہوسکے اور ہم ویٹرن کرکٹ کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں اور پسماندہ کھلاڑیوں کی مدد کرسکیں۔ آخر میں نواب عاشق حسین قریشی نے ونر ٹیم کے کپتان شان شاہد کو ونر ٹرافی، گلزار چیمہ کو رنر اپ ٹرافی کے علاوہ آفیشلز میں بھی انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر محمد سلمان خان، عامر الیاس بٹ، حماد مقبول دیگر سپانسرز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔Famous Showbiz Stars
Bobby Deol
Loan Chabanol
Prateik Babbar
Aman Trikha
Jonny Lee Miller
Alicia Witt
Ejaz Durrani
Maia Mitchell
Henry Cavill
Amber Stevens West
Alexandra Breckenridge
Ed Skrein
Showbiz News In Urdu
-
لوگوں کو تنازعات اور منفی باتیں نہیں پھیلانی چاہئیں: اداکارہ مومنہ اقبال
-
رشتوں کے ٹوٹ جانے پر خود کو ٹوٹنے مت دیں، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
’’بیگم کہتی ہے دوسری شادی پر جان سے ہاتھ دھونا پڑینگی!‘‘ گلوکارابرارالحق
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
لم کی پہلی کمائی سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا: اداکار منوج باجپائی
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف