پاکستان میں نیرجا کی نمائش پر پابندی پر سونم کپور افسردہ ہو گئیں

جمعہ 19 فروری 2016 13:05

پاکستان میں نیرجا کی نمائش پر پابندی پر سونم کپور افسردہ ہو گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ سونم کپور آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”نیرجا“ کی تشھیر میں مصروف ہیں۔اداکارہ کی جانب سے پاکستان میں فلم کی نمائش پر پابندی کے حوالے سے افسوس کا اظہارکیا گیا۔ اداکارہ کے آفیشل ٹویٹر پیج پر کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ انھیں پاکستان میں نیرجا کی نمائش پر پابندی عائد کی وجہ سے بے حد افسوس ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے تو نیرجا بھنوٹ کو انکے کارنامے کی بنا پر اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا پھر اب پابندی کی وجہ ا ن کی سمجھ سے بالاتر ہے۔30سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب انکی فلم دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی تو پاکستانی حکام کو لازماً اس بات کی خبر ملے گی کہ نیرجا میں پاکستان کا کردار برے انداز میں ہر گز پیش نہیں کیا گیا۔ واضح رہے نیرجا در حقیقت1986ء میں اغوا ء ہونے والے بھارتی طیارے میں 369مسافروں کو بچاتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دینے والی ایئر ہوسٹس نیرجا بھنوٹ کی زندگی پر فلمائی گئی ہے۔سونم کپور کی نیرجا 19فروری کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 19/02/2016 - 13:05:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :