کنڈرگارٹن کوپ ٹو کا ٹریلرجاری کردیا گیا

ہفتہ 20 فروری 2016 13:23

کنڈرگارٹن کوپ ٹو کا ٹریلرجاری کردیا گیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 فروری۔2016ء)بچپن کی یادیں تازہ کراتی ہالی ووڈ فلم کنڈر گارٹن کوپ ٹو کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم سترہ مئی نمائش کے لیئے پیش کی جائیگی۔کنڈر گارٹن کوپ ٹو نوے کی دہائی میں ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل ہے۔

(جاری ہے)

مووی میں شرارتی بچے دکھائے گئے ہیں جو اسکول ٹیچر کا شرارتوں سے ناک میں دم کردیتے ہیں اور کسی طرح کنٹرول نہیں ہوتے، جبکہ ایف بی آئی ایجنٹ کو اب یہ ٹاسک مل گیا ہے جو مشکل میں پڑ گئے ہیں۔

بچوں نے اپنے نئے ٹیچر کی ایسی درگت بنادی ہے کہ ان کا دو منٹ بھی رہنا مشکل ہو گیا ہے۔ مووی میں ڈالف لنگرین، سارہ اسٹرینج، بل بیلیمی، اینڈی ٹریکوٹکس اور کیرولین ایڈائر ہنسا ہنساکر لوٹ پوٹ کرنے والے ہیں، جبکہ مووی سترہ مئی نمائش کے لیئے پیش کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 20/02/2016 - 13:23:10