غیرت کے نام پر قتل کوئی غیرت کا کام نہیں،روایات کی بھینٹ چڑھانے کے عمل کو کسی طور پر جواز نہیں بنایا جا سکتا، اسلام عورتوں کے حقوق پر خصوصی توجہ کا درس دیتا ہے،شرمین چنائے کے فلم سازی میں نمایاں عالمی اعزاز حاصل کرنے پر فخر ہے

وزیراعظم نواز شریف کا شرمین کی دستاویزی فلم کی تقریب رونمائی سے خطاب

پیر 22 فروری 2016 18:25

غیرت کے نام پر قتل کوئی غیرت کا کام نہیں،روایات کی بھینٹ چڑھانے کے عمل کو کسی طور پر جواز نہیں بنایا جا سکتا، اسلام عورتوں کے حقوق پر خصوصی توجہ کا درس دیتا ہے،شرمین چنائے کے فلم سازی میں نمایاں عالمی اعزاز حاصل کرنے پر فخر ہے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کوئی غیرت کا کام نہیں ،روایات کی بھینٹ چڑھانے کے عمل کو کسی طور پر جواز نہیں بنایا جا سکتا، اسلام عورتوں کے حقوق پر خصوصی توجہ کا درس دیتا ہے،تحریک پاکستان میں عورتوں نے بھی مردوں کی طرح شانہ بشانہ کام کیا،پاکستانی بیٹی شرمین عبید چنائے کے فلم سازی میں نمایاں عالمی اعزاز حاصل کرنے پر فخر ہے ۔

وہ پیر کو وزیراعظم آفس میں آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ’’اے گرل ان دا ریور‘‘کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب رونمائی میں آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے ، وزراء، سفراء سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے تقریب میں شریک تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبیدچنائے کے اقدامات قابل ستائش ہیں، غیرت کے نام پر قتل کوئی غیرت کا کام نہیں ہے،فخر ہے کہ پاکستان کی بیٹی نے فلم سازی میں نمایاں عالمی اعزاز حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ روایات کی بھینٹ چڑھانے کے عمل کو کسی طور پر جواز نہیں بنایا جا سکتا، اسلام عورتوں کے حقوق پر خصوصی توجہ کا درس دیتا ہے، اسلام میں عورتوں اور مردوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں، تحریک پاکستان میں عورتوں نے بھی مردوں کی طرح شانہ بشانہ کام کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ قائد کے وژن کو پاکستان میں حقیقت بنانا میرا عزم ہے، پاکستانی قوم جانتی ہے کہ جمہوری عمل میں ہی ان کے حقوق کا تحفظ ہو سکتا ہے، وژن 2025 میں عورتوں کی خود مختاری اور ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی، دستاویزی فلم اے گرل ان دی ریور کی رونمائی مسئلے کے حل کیلئے حکومتی عزم کی عکاس ہے۔

وقت اشاعت : 22/02/2016 - 18:25:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :