فلموں میں با اختیار خواتین کے کردار ادا کرنا بے حد پسند ہے ‘ پریانکا چوپڑا

منگل 23 فروری 2016 13:32

فلموں میں با اختیار خواتین کے کردار ادا کرنا بے حد پسند ہے ‘ پریانکا چوپڑا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) پریانکا چوپڑا اپنی گزشتہ برس نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ میں مظلوم خاتون کا کردار ادا کر چکی ہیں اور انکے کردار کو عوام کی جانب سے بے حد سراہا بھی گیا۔ تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ انھیں با اختیار اور مستحکم خواتین کا کردار ادا کرنا ذیادہ پسند ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اداکارہ اپنی نئی آنے والی فلم ”جئے گنگا جل“ میں ایک سخت گیر پولیس افسر کے کردار میں نظرآئیں گی۔اداکارہ نے حال ہی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فلموں میں آج کے دور کی بہادر اور باہمت خواتین کی عکاسی کرنا چاہتی ہیں تاکہ دنیا کو بتا سکیں کہ ہندوستان کی خواتین مظلوم اور لاچار نہیں ہیں۔وہ خود اپنی محنت سے اپنے پیروں پر کھڑی ہو سکتی ہیں۔یاد رہے اداکار ہ آجکل اپنی امریکی ٹیلی ویڑن سیریز کوانٹکو کی شوٹنگ کے سلسلے میں امریکہ کے دورے پر ہیں

وقت اشاعت : 23/02/2016 - 13:32:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :