سپر لیگ میں جو ٹیم بھی جیتے فتح پاکستان کی ہوگی ، وینا ملک

پشاور زلمی فیورٹ ٹیم تھی ، فائنل میں نہ پہنچنے پر مایوس ہوئی ، میڈیا سے گفتگو

منگل 23 فروری 2016 17:20

سپر لیگ میں جو ٹیم بھی جیتے فتح پاکستان کی ہوگی ، وینا ملک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے مرحلے میں ٹاپ ٹیم رہ کر بہت سے لوگوں کو جیت کی امید دلائی تاہم ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر لاکھوں لوگوں کے دل بھی ٹوٹ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک بھی دیگر لاکھوں لوگوں کی طرح پشاور زلمی کو سپورٹ کررہی تھیں لیکن کپتان آفریدی نے دوسرے لوگوں کی طرح وینا ملک کو بھی مایوس کردیا۔

وینا ملک نے اپنی مایوسی کا اظہار میڈیا سے گفتگو میں کیا اور کہا کہ سپر لیگ کرکٹ کیلئے اہم قدم ہے، ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی کو سپورٹ کرتی تھی تاہم اس نے غم دیا۔ پی ایس ایل میں جو ٹیم بھی جیتے ، جیت پاکستان کی ہی ہوگی اور میں اس حوالے سے بہت پرجوش ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت کیلئے ضروری نہیں کہ سیاست میں حصہ لیا جائے۔ ۔

وقت اشاعت : 23/02/2016 - 17:20:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :