فلمی صنعت میں اب بڑی عمر کی اداکاراؤں کو بھی قبول کرلیا جاتا ہے کیونکہ اب فلموں میں ہر طرح کے کردار موجود ہوتے ہیں۔ودیابالن

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 24 فروری 2016 17:25

فلمی صنعت میں اب بڑی عمر کی اداکاراؤں کو بھی قبول کرلیا جاتا ہے کیونکہ اب فلموں میں ہر طرح کے کردار موجود ہوتے ہیں۔ودیابالن

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 24 فروری۔2015ء) بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ بھارتی فلمی صنعت میں بڑی عمر کی اداکاراؤں کو قبول کرلیا جاتا ہے کیوں کہ اب فلموں میں ہر طرح کے کردار موجود ہوتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب 30 سال اور اس سے زائد عمر کی اداکاراؤں کے لیے شوبز میں کافی کچھ تبدیل ہوچکا ہے، آج کل ہر قسم کی فلمیں بنائی جارہی ہیں جن میں ہر طرح کا کردار شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دور تھا جب صرف رومانوی کہانیاں بنائی جاتی تھیں، مرد اداکار کتنی بھی بڑی عمر کے ہوں اداکارائیں ہمیشہ چھوٹی عمر کی ہی نظر آتی تھیں لیکن اب یہ تبدیل ہوچکا ہے، لوگ خواتین کو ہر عمر میں قبول کر رہے ہیں۔ودیا بالن نے 2005 میں فلم ’پرینیتی‘ کے ساتھ اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد انہوں نے ایک سے بڑھ کر ایک کامیاب فلموں میں کام کیا جس میں ’کہانی‘، ’پا‘، اور ’دی ڈرٹی پکچر‘ وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ودیا نے اپنی بہترین اداکاری سے صرف شائقین کی ہی نہیں بلکہ ناقدین کو بھی بے حد متاثر کیا۔ودیا بالن کی آخری ریلیز فلم ’ہماری ادھوری کہانی‘ میں بھی ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔اس فلم میں ودیا بالن نے ایک شادی شدہ خاتون کا کردار ادا کیا تھا جو گھریلو تشدد کا شکار تھیں۔ودیا بالن کی شادی بولی وڈ پروڈیوسر سدھارتھ روئے کپور سے ہوئی ہے اور ان کا ماننا ہے کہ شادی نے ان کے کیرئیر کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔

ودیا بالن کا کہنا تھا پہلے شادی شدہ اداکاراؤں کے بارے میں سوچا جاتا تھا کہ ان کے کیرئیر ختم ہوچکے ہیں تاہم اب یہ بات بھی کافی حد تک تبدیل ہوچکی ہے۔ مجھے آج بھی فلموں کے لیے بہت سی آفرز آرہی ہیں، پہلے میں بھی یہی مانتی تھی کہ شادی کے بعد فلموں کی آفرز میں کمی آجائے گی البتہ یہ بات صحیح نہیں۔ودیا بالن کی اگلی فلم ’تین‘ میں وہ معروف اداکار امیتابھ بچن اور نوازالدین صدیقی کے ہمراہ کام کرتی نظر آئیں گی۔اس فلم کے بعد وہ اپنی کامیاب فلم ’کہانی‘ کے سیکول میں بھی کام کریں گی، دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ہی فلموں کی ہدایت کاری سجوئے گھوش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’کہانی‘ کے لیے ودیا بالن کو نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

وقت اشاعت : 24/02/2016 - 17:25:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :