سابق بیگمات کو ہر ماہ55,000ڈالرادا کرتاہوں ‘چارلی شین

جمعرات 25 فروری 2016 13:56

سابق بیگمات کو ہر ماہ55,000ڈالرادا کرتاہوں ‘چارلی شین

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) معروف ہالی ووڈ سٹار چارلی شین کا کہنا ہے کہ وہ ہر ماہ اپنی دونوں سابق بیگمات کوالگ الگ 55,000ڈالر ادا کرتے ہیں تاکہ وہ انکے بچوں کی اچھی پرورش کر سکیں۔ ”ٹو اینڈ ہاف مین “سٹارکی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سابق اہلیہ بروک میولر اور ڈینس رچرڈز کو ہر ماہ55,000 ڈالر دیتے ہیں۔

فیمیل فرسٹ کی رپورٹ کے مطابق50سالہ اداکار کے سابق اہلیہ ڈینس رچرڈ سے دو بیٹیاں 11سالہ سیم اور10سالہ لولا ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ بروک میولر سے انکے دو چھ سالہ جڑواں بیٹے بوب اور میکس ہیں۔”دی ڈاکٹر اوز شو“میں شرکت کے دوران شین نے بتایا کہ وہ دونوں خواتین کو ہر ماہ پچپن ہزار ڈالر بغیر کسی ٹیکس کی کٹوتی کے ادا کرتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے دونوں خواتین اور بچوں کیلئے اپنے گھر کے قریب الگ الگ رہائش گاہوں کا انتظام کر رکھا ہے تاکہ بوقت ضرورت انکی مدد کر سکیں۔واضح رہے چند ماہ قبل اداکار کی جانب سے ایک ٹیلی ویڑن شو کے دوران اعتراف کیا گیا تھا کہ وہ ایچ آئی وی ایڈز میں مبتلا ہیں

وقت اشاعت : 25/02/2016 - 13:56:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :