وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا معروف اداکار حبیب کے انتقال پر اظہار تعزیت

مرحوم نے کئی عرصے تک فلم بینوں کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا، انتقال سے اداکاری کا ایک باب ختم ہو گیا ہے

جمعرات 25 فروری 2016 19:39

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا معروف اداکار حبیب کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف اداکار حبیب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حبیب نے اپنی ادکاری سے کئی عرصے تک فلم بینوں کو اپنا گرویدہ بنائے رکھااوران کی فلمیں آج بھی شائقین پسندیدگی سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حبیب کے انتقال سے اداکاری کا ایک باب ختم ہو گیا ہے۔

وقت اشاعت : 25/02/2016 - 19:39:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :