بہترین کہانی، کردار اور میوزک فلم کی کامیابی کی ضمانت ہیں، آمنہ شیخ

جمعہ 26 فروری 2016 12:58

بہترین کہانی، کردار اور میوزک فلم کی کامیابی کی ضمانت ہیں، آمنہ شیخ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) معروف اداکارہ وماڈل آمنہ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلمسازی کا عمل بہترین ہورہا ہے اورنوجوان فلم میکرز اچھوتے موضوعات پرفلمیں بنا کرسینما گھروں کی رونقیں بحال کررہے ہیں۔اپنے خاوند اداکارمحب مرزا کی صلاحیتوں پرپورا بھروسہ ہے اوربڑی اسکرین کے لیے ایک ایسا ستارہ ثابت ہوں گے جس کی روشنی سے سلوراسکرین اورچمکنے دمکنے لگے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہارآمنہ شیخ نے” نجی ٹی وی چینل “ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت اس کی بہترین کہانی، کرداراورمیوزک ہوتے ہیں۔ خوش قسمتی سے ہمارے نوجوان فلم میکرز جہاں فلمسازی کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ نوجوان فنکاروں کوکام کا عمدہ موقع فراہم کررہے ہیں، جوبہت خوش آئند عمل ہے۔دنیا بھرکی بڑی فلم انڈسٹریوں کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ نوجوانوں کو بہترمواقع کی فراہمی ہے۔

وقت اشاعت : 26/02/2016 - 12:58:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :