رومان پسند نہیں حقیقت پسند انسان ہوں ‘ٹونکل کھنہ

جمعہ 26 فروری 2016 13:06

رومان پسند نہیں حقیقت پسند انسان ہوں ‘ٹونکل کھنہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 فروری۔2016ء) سابق بولی ووڈ اداکارہ ٹونکل کھنہ کا کہنا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں بالکل بھی رومان پسند واقع نہیں ہوئیں۔ اداکارہ نے معروف مصنفہ کیسری کھمبتا کتاب ”دی ویلج آف پوائنٹ لیس کنورسیشن“کی تقریب رونمائی میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں حقیقی زندگی میں رومان پرور نہیں بلکہ حد درجہ پریکٹیکل انسان ہوں۔

(جاری ہے)

وہ خیالوں کی دنیا میں نہیں بلکہ حقیقت پسندانہ رویے کی قائل ہیں۔اداکارہ سے شوہر اکشے کمار کی رومانوی طبیعت کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب سے میں چند لمحے توقف کے بعد کہا کہ ’کون اکشے کمار میں کسی اکشے کمار کو نہیں جانتی ‘۔یاد رہے اداکارہ ٹونکل کھنہ بذات خود بھی گزشتہ برس اپنی کتاب ”مسز فنی بونز“ شائع کر چکی ہیں جس پروہ اب فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں

وقت اشاعت : 26/02/2016 - 13:06:19

Rlated Stars :