ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کو منانے کی کوششیں شروع کردیں

جمعہ 26 فروری 2016 13:24

ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کو منانے کی کوششیں شروع کردیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 فروری۔2016ء)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی محبوبہ انوشکا شرما کو منانے کے لیے سر توڑ کوششیں شروع کردی ہیں جس کے لیے انہوں نے اداکارہ کے بھائی سے دونوں میں صلح کروانے کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصے سے معاشقہ رہا ہے جس کے بعد گزشتہ دنوں اداکارہ انوشکا شرما نے فلمی کیرئیر کے باعث ویرات کوہلی سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی تاہم اب ویرات کوہلی اپنی محبوبہ انوشکا کو منانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی انوشکا شرما کو منانے کی سر توڑ کو ششیں کررہے ہیں جس کے لیے انہوں نے کئی بار اداکارہ سے بات کرنے کی کوشش بھی کی ہے تاہم رابطے میں ناکامی پر کوہلی نے انوشکا کے بھائی کو دونوں کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے صلح کروانے کی درخواست کی ہے جب کہ ویرات کوہلی ایشیا کپ میں شرکت کے باوجود اداکارہ کے بھائی سے رابطے میں ہیں اور انوشکا کی نارضی ختم ہونے کے لیے پر امید ہیں ۔

وقت اشاعت : 26/02/2016 - 13:24:51