امریکی سینماگھروں میں ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ٹرپل نائن اور اسپورٹس پر مبنی فلم ایڈی دی ایگل نمائش کیلئے پیش کردی گئی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 26 فروری 2016 19:43

امریکی سینماگھروں میں ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ٹرپل نائن اور اسپورٹس پر مبنی فلم ایڈی دی ایگل نمائش کیلئے پیش کردی گئی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 فروری۔2016ء) امریکی سینماگھروں میں ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم ٹرپل نائن اور اسپورٹس پر مبنی فلم ایڈی دی ایگل نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔ دوسری جانب بالی ووڈ کامیڈی فلم تیرے بن لادن ڈیڈ اور آلائیو قہقہے بکھیرنے آگئی ہے۔فلم ٹائی ٹینک سے فلمی دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ اب ولن کے کردار میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

اداکارہ کی کرائم ڈرامہ فلم ٹرپل نائن آج امریکی سینما گھروں میں ریلیز کردی گئی۔سنسنی اور تھرلر سے بھرپور فلم ٹرپل نائن کی کہانی روسی مافیا اور کرمنل پولیس اہلکاروں کے گروہ پر مبنی ہے۔ فلم میں روسی مافیا پولیس اہلکاروں کو انکے راز افشاں نہ کرنے پر بلیک میل کرتی نظر آئے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکی سینما گھروں میں اسپورٹس کے شائقین کیلئے بائیوگرافیکل فلم ایڈی دی ایگل ریلیز کردی گئی ہے۔

فلم کی کہانی برطانیہ کے مشہور لیکن ناکام ہونے والے اسکی جمپر ایڈی ایڈورڈز کی زندگی پر مبنی ہے۔ جس نے انیس سو اٹھاسی کے اولمپکس میں برطانیہ کی نمائندگی کی۔ ایڈی بار بار ناکام ہوا لیکن ہمت نہیں ہاری۔فلم میں ایڈی کا مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکار ٹیرن ایجرٹن نبھارہے ہیں۔فلموں کے شائقین کیلئے صرف کرائم اور اسپورٹس ہی نہیں بلکہ آج بالی ووڈ کامیڈی فلم تیرے بن لادن ڈیڈ اور آ لائیو بھی نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے۔

یہ فلم دوہزار دس میں بننے والی فلم تیرے بن لادن کا سیکوئیل ہے۔فلم میں اس بار اسامہ بن لادن کے مرنے اور زندہ ہونے کی متنازعے واقعے کی عکاسی کی گئی ہے، تیرے بن لادن ڈیڈ اور آلائیو میں علی ظفراس بار مرکزی کردار نہیں نبھارہے لیکن ایک خصوصی کرادر میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

وقت اشاعت : 26/02/2016 - 19:43:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :