سنجے دت کی رہائی کی خوشی میں دلیپ کمار کا خصوصی پیغام

ہفتہ 27 فروری 2016 13:16

سنجے دت کی رہائی کی خوشی میں دلیپ کمار کا خصوصی پیغام

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء) ہندی سینما کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی جانب سے سنجے دت کی 25فروری کے روز 1993ء میں ممبئی دھماکے کیس سے رہا ہونے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا گیا۔ دلیپ کمار کی جانب سے انکی اہلیہ سائرہ بانو نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر دوست سنیل دت کے بیٹے کی رہائی پر خوشی کے جذبات شیئر کیے۔

(جاری ہے)

سائرہ بانو نے شوہر کی طرف سے لکھا کہ کس طرح سنجے دت کے پہلی مرتبہ ممبئی دھماکوں میں ملوث ہونے کی خبر پر دلیپ کمار اور سنیل دت رات بھر بتیاں گل کر کے گہرے مباحثے میں مصروف رہے تھے۔ واضح رہے دلیپ کمار ، سائرہ اور سنیل دت ،نرگس دت آپس میں بہترین دوست تھے۔ سائرہ بانو نے ٹویٹر پر پیغام میں لکھا کہ دلیپ کمار کا کہنا ہے کہ انھیں سنجے دت کی رہائی کی خبر سن کر بے حد خوشی ہوئی ہے اگر سنیل دت زندہ ہوتے تو بیٹے کی رہائی کی خوشی انکی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہوتی

وقت اشاعت : 27/02/2016 - 13:16:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :