چینی فلم ’’دی مرمیڈ‘‘نے تین کھرب یوآن آمدن کے ساتھ باکس آفس کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ہفتہ 27 فروری 2016 21:31

چینی فلم ’’دی مرمیڈ‘‘نے تین کھرب یوآن آمدن کے ساتھ باکس آفس کی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء/شہنوا) چینی مزاحیہ رومانوی فلم ’’دی مرمیڈ‘‘ملکی تاریخ میں باکس آفس میں تین کھرب یوآن کمانے والی پہلی فلم بن گئی، اسٹیفن چو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 8فروری کو شائقین سینما کیلئے پیش کی گئی جس نے اپنی ریلیز کے پہلے 20دنوں میں تین کھرب یوآن کما کر باکس آفس کی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اس سے قبل چینی سینما کی تاریخ میں سب سے زیادہ آمدن حاصل کرنے والی ’’مونسٹرہنٹ‘‘ تھی۔

وقت اشاعت : 27/02/2016 - 21:31:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :