بالی ووڈ اداکارہ نے جہیز کے معاملے پر ہراساں کرنے پر شوہر اور ساس کیخلاف ایف آئی آر کروا دی،اداکارہ اور ان کے شوہر کے درمیان پہلے ہی طلاق اور بچوں کی حوالگی کے حوالے سے کیس چل رہا ہے ، ممبئی پولیس نے ایف آئی آر درج ہونے کی تصدیق کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 28 فروری 2016 12:34

بالی ووڈ اداکارہ نے جہیز کے معاملے پر ہراساں کرنے پر شوہر اور ساس کیخلاف ایف آئی آر کروا دی،اداکارہ اور ان کے شوہر کے درمیان پہلے ہی طلاق اور بچوں کی حوالگی کے حوالے سے کیس چل رہا ہے ، ممبئی پولیس نے ایف آئی آر درج ہونے کی تصدیق کر دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28فروری۔2016ء)بھارت میں جہیز کی لعنت سے بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور بھی نہ بچ سکی ۔ جہیز کے معاملے پر ہراساں کرنے پر کرشمہ کپور نے شوہر سنجے کپور اور ساس رانی کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور نے شوہر اور ساس کے تنگ کرنے پر پولیس سٹیشن جا پہنچیں اور ممبئی میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایف آئی آر میں کرشمہ کپور نے شوہر سنجے کپور اور ساس رانی پر جہیز کے معاملے پر ہراساں کرنے اور ذہنی اذیت پہنچانے کا الزام لگایا ہے ۔ ممبئی پولیس نے سنجے کپور کے خلاف ایف آئی آر کے درج ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ کرشمہ کپور اور ان کے خاوند سنجے کپور کے درمیان پہلے ہی طلاق اور بچوں کی علیحدگی کا کیس چل رہا ہے ۔

وقت اشاعت : 28/02/2016 - 12:34:30

Rlated Stars :