پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری پر کبھی زوال نہیں آیا‘ عدنان صدیقی

اتوار 28 فروری 2016 13:29

پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری پر کبھی زوال نہیں آیا‘ عدنان صدیقی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء) ٹی وی اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹی وی انڈسٹری پر کبھی زوال نہیں آیا فلموں کی آفرز ہیں مگر ٹی وی کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں ٹی وی سٹارز کا فلموں کی طرف آنا خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں عدنان صدیقی نے کہا کہ ہمارے ڈرامے آج بھی عوام کی اولین ترجیح ہیں‘ فلموں کی آفرز بہت زیادہ ہیں مگر فی الحال ٹی وی کو ترجیح دے رہا ہوں تاہم جب کبھی بھی کوئی اچھا سکرپٹ ملا تو اسے ضرور ترجیح دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فلمون کی ریلیز سے سینما انڈسٹری کی ترقی ہوئی ہے ۔ ہمیں اپنی فلموں کی تعداد کیساتھ ساتھ معیار کو بھی بہتر بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی ضروری ہی کہ بھارتی فلموں کو بین کردیا جائے تاکہ ہمارے سینما گھروں کو مطلوبہ فلمیں مل سکیں۔

وقت اشاعت : 28/02/2016 - 13:29:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :