شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان سرد جنگ کا آغاز

اتوار 28 فروری 2016 13:36

شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان سرد جنگ کا آغاز

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان طویل سرد جنگ جاری رہنے کے بعد چند ماہ قبل حالات معمول پر آگئے تھے۔ بولی ووڈ لائف ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے دونوں ستاروں کی نئی آنے والی فلموں “سلطان ” اور “رئیس” کی ریلیز ڈیٹ قریب آتی جا رہی ان کے درمیان حالات ایک مرتبہ پھر سے کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سپر ہیروز کے پرستار اس سرد جنگ کو تیسری عالمی جنگ قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے سپر سٹار سلمان خان آجکل سلطان جبکہ شاہ رخ خان رئیس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ دونوں سپر سٹارز کی فلمیں رواں سال عید کے موقع پر نمائش کیلئے پیش کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔سلمان خان سلطان میں ہریانہ کے مایہ ناز پہلوان سلطان علی خان جبکہ شاہ رخ خان 1980ء کے مایہ ناز سمگلر کے کردار میں نظر آئیں گے

وقت اشاعت : 28/02/2016 - 13:36:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :