ثمینہ پیر زادہ کی شرمین عبید چنائے کو آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد

پیر 29 فروری 2016 13:38

ثمینہ پیر زادہ کی شرمین عبید چنائے کو آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 فروری۔2016ء) نامور اداکارہ ثمینہ پیر زادہ نے شرمین عبید چنائے کو آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج سے ہم عہد کریں کہ کسی ڈرامے میں خواتین پر ہاتھ اٹھاتے ہوئے نہیں دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں اداکارہ ثمینہ پیر زادہ نے کہا کہ شرمین کے ایوارڈ جیتنے پر بہت خوشی ہوئی ہے مسئلے اجاگر کرنا ہمارا اور انہیں حل کرنا حکومت کا کام ہے‘محبت ورواداری کے رشتوں میں تشدد نہیں ہونا چاہیے ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم آج سے کسی ڈرامے میں کسی عورت پر ہاتھ اٹھاتے ہوئے نہیں دکھائیں گے۔

وقت اشاعت : 29/02/2016 - 13:38:25