اداکارہ میراکی شرمین عبید چنائے کو آسکر ایوار ڈاپنے نام کرنے پر مبارکباد

آسکر ایوارڈ جیتنے سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو ا ہے، شرمین عبید چنائے جیسی خواتین ملک کا فخر ہیں۔میرا

پیر 29 فروری 2016 15:06

اداکارہ میراکی شرمین عبید چنائے کو آسکر ایوار ڈاپنے نام کرنے پر مبارکباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) معروف اداکارہ میرا نے شرمین عبید چنائے کو آسکر ایوار ڈاپنے نام کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے گرل ان دی ریور کا آسکر ایوارڈ جیتنے سے پوری قوم کے سر فخر سے بلند ہو ا ہے شرمین عبید چنائے جیسی خواتین ملک کا فخر ہیں انکی بہترین دستاویزی فلم نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو نئی جہت بخشی ہے ، ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ اسلام میں غیرت کے نام پر قتل کی کوئی گنجائش نہیں ، حکومت غیرت کے نام پر قتل جیسے واقعات کو روک تھا کے لیے اقدامات کرے ، انہوں نے کہا کہ شرمین عبید چنائے جیسی خواتین پاکستان کا فخر ہیں ۔

وقت اشاعت : 29/02/2016 - 15:06:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :