لیجنڈری اداکار سعید جعفری کو آسکر میں خراج تحسین پیش کیا گیا

منگل 1 مارچ 2016 14:04

لیجنڈری اداکار سعید جعفری کو آسکر میں خراج تحسین پیش کیا گیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) بھارتی نڑاد برطانوی اداکار سعید جعفری گزشتہ برس لندن میں انتقال کرگئے تھے۔انھوں نے فنی سفر کے دوران لاتعدار بھارتی اور برطانوی فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔تاہم انھیں سب سے ذیادہ شہرت انکی فلم ”میموریم “، ”گاندھی“اور ”معصوم سے حاصل ہوئی “۔

لیجنڈری اداکار کو ان کے وفات کے بعد رواں سال کے اوائل میں بھارت کے چوتھے بڑے سول ایوارڈ پدم شری کیلئے نامزد کیا گیا۔اداکار کو راں سال 88ویں آسکر ایوارڈ تقریب میں انکی فنی خدمات کے پیش نظر ڈولبی تھیٹر میں ڈیو گرول اور فو فائٹرز کی جانب سے خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا۔گرول نے سعید جعفری کیلئے اپنے ہٹ گانے ”بلیک برڈ“کی موسیقی روک کر انھیں خراج تحسین پیش کیا جبکہ ان کے پس منظرمیں اتنی دیر تک اداکار کی تصاویر دکھائی جاتی رہیں جس سے ایک جذباتی سماں بندھ گیا۔

(جاری ہے)

رواں سال آسکر میں خراج تحسین پیش کی جانے والی دیگر شخصیات میں عمر شریف ، ویس کریون ، ایلن ریکمین ، جیمزہورنر، ڈیوڈ بوئی ، لیونارڈ نموئے اور کرسٹوفر لی کے نام شامل ہیں۔سعید جعفری کو بین الاقوامی شہرت ”گاندھی“، ”دی مین ہو وڈ بی کنگ“، ”اے پیساج ٹو انڈیا “، ”ایس دی ہارس مین“اور ”دی ولبائے کانسپائریسی “جیسی شاندار فلموں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر حاصل ہوئی

وقت اشاعت : 01/03/2016 - 14:04:07

Rlated Stars :