چینی فلم انڈسٹری نے گزشتہ ماہ 6.87ارب یوآن کے کاروبار کے ساتھ شمالی امریکہ کی فلمی صنعت کو پیچھے چھوڑ دیا

منگل 1 مارچ 2016 20:57

چینی فلم انڈسٹری نے گزشتہ ماہ 6.87ارب یوآن کے کاروبار کے ساتھ شمالی امریکہ کی فلمی صنعت کو پیچھے چھوڑ  دیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء /شنہوا ) چین کی فلم انڈسٹری نے گزشتہ ماہ6.87ارب یوآن کی سینما ٹکٹس فروخت کرتے ہوئے شمالی امریکہ کی فلمی صنعت کو پیچھے چھوڑ دیا۔ چین کی فلم انڈسٹری کے ادارے کی جانب سے منگل کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق چین نے گزشتہ ماہ بہترین فلموں کے ذریعے پہلی مرتبہ ملکی تاریخ میں 6.87ارب یوآن کمائے اور شمالی امریکہ کی بڑی فلمی صنعت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

چینی فلمی صنعت نے فروری2014کی نسبت 70فیصد زائد آمدن حاصل کی ۔گزشتہ ماہ نئے قمری سال کے موقع پر چین میں ریلیز کی جانے والی فلم ’’دی مرمیڈ‘‘ نے باکس آفس کی تاریخ میں 3.17ارب یوآن کماتے ہوئے بھی ملک کی بہترین فلم ہونے کا ریکارڈ قائم کیا ۔ ’’دی مرمیڈ‘‘ نے اس سے قبل کامیاب ترین رہنے والی فلم ’’ماؤنسٹر ہنٹ ‘‘کا بھی ریکارڈ توڑا جبکہ ان کے ساتھ گزشتہ ماہ میں کامیابی حاصل کرنے والی فلم ’’دی مونکی کنگ ٹو‘‘ رہی جس نے 1.16ارب یوآن کمائے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی امریکہ کی فلمی صنعت کو پیچھے چھوڑنا ایک بڑی کامیابی ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چین بہت جلد دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت بن جائے گا جس کے 2017میں واضح امکانات نظر آ رہے ہیں ۔ چین کی فلمی صنعت نے گزشتہ سال مجموعی طور 44ارب یوآن کمائے جو کہ 2014کی نسبت48.7فیصد زائد تھے۔

وقت اشاعت : 01/03/2016 - 20:57:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :