ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور نئی ہالی ووڈ فلم’زوٹوپیا‘کا آخری ٹریلر جاری

جمعہ کے روز سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 3 مارچ 2016 13:31

ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور نئی ہالی ووڈ فلم’زوٹوپیا‘کا آخری ٹریلر جاری

الاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء)ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم”زوٹوپیا“کا آخری ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، فلم آج(جمعہ) کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

ہدایتکاربیرن ہاؤرڈ اور رِچ مور کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی زو ٹوپیا نامی ایک ایسے جنگل کے گردگھومتی ہے جہاں انسانوں کا داخلہ ممنوع ہوتا ہے جبکہ تمام جانورجنگل کے قواعد و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے ایک ساتھ ملکر ہنسی خوشی زندگی بسر کرتے ہیں۔

کلارک اسپینسر کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی جیرڈ بش نے تحریر کی ہے جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگ جیسن بیٹمین اور جینیفر گْڈ وِن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں، فلم کل سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

وقت اشاعت : 03/03/2016 - 13:31:44