سپر نیچرل سائنس فکشن کامیڈی فلم ’گھوسٹ بسٹر‘کاپہلا ٹریلر

جمعہ 4 مارچ 2016 15:17

سپر نیچرل سائنس فکشن کامیڈی فلم ’گھوسٹ بسٹر‘کاپہلا ٹریلر

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 مارچ۔2016ء)ہالی وڈ کی نئی سپر نیچرل سائنس فکشن کامیڈی فلم’ 'گھوسٹ بسٹر‘ 'کا پہلا سنسنی خیز ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایتکار پال فیگ کی یہ فلم مشہور و معروف گھوسٹ بسٹر فرنچائز کا حصہ ہے جس میں ایک بار پھر یہ بہادر افراد کی ٹیم دنیا کو بچانے کیلئے بھوتوں کو پکڑتے اور ان کو قید کرتے دِکھائی دینگے۔ایمی پاسکل اور ایوان ریٹمین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں کرس ہیمسورتھ، کرسٹین ویگ، ملیسا میکارتھی، کیٹ میک کینن، نیل کیسے، لیسلے جانز اور اینڈی گارشیا اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 04/03/2016 - 15:17:47