بین الاقوامی شہرت یافتہ سٹار مظہرراہی دولہا بن گئے،جہلم سے دلہن بیاہ لائے

جمعہ 4 مارچ 2016 16:42

بین الاقوامی شہرت یافتہ سٹار مظہرراہی دولہا بن گئے،جہلم سے دلہن بیاہ لائے

مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ بھنگڑاسٹار مظہر راہی دولہا بن گئے،جہلم سے دلہن بیاہ لائے،فنکاروں کی مبارکبادیں،تفصیلات کے مطابق گلوکار مظہر راہی کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مظہر راہی کے فیملی ممبران اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی ان کی بارات لاہور سے جہلم گئی جہاں سے وہ اپنی دلہن بیاہ کرلے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

شوبزسے وابستہ افراد نے انہیں شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خوشگوار ازدواجی زندگی کی دعائیں بھی کیں جس پر مظہر راہی نے ان کا شکریہ اداکیا۔ایک ملاقات کے دوران مظہرراہی نے بتایاکہ شادی میں صرف ان کے فیملی ممبران اور چند دوستوں نے شرکت کی تھی جبکہ اپنی شادی کا ولیمہ وہ دھوم دھام سے کریں گے جس میں شوبزاورصحافت سے وابستہ افرادشریک ہوں گے۔مظہرراہی شادی کی تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد اپنی شوبز سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔

وقت اشاعت : 04/03/2016 - 16:42:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :