ہمایوں سعیداورمہوش حیات کی جوڑی ڈرامہ سیریل’’دل لگی‘‘میں مقبول ہو گئی‘ شائقین کا اظہار پسندیدگی

اتوار 6 مارچ 2016 13:53

ہمایوں سعیداورمہوش حیات کی جوڑی ڈرامہ سیریل’’دل لگی‘‘میں مقبول ہو گئی‘ شائقین کا اظہار پسندیدگی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مارچ۔2016ء) ہمایوں سعیداورمہوش حیات کی جوڑی ڈرامہ سیریل’’دل لگی‘‘میں مقبول ہو گئی‘ شائقین کا اظہار پسندیدگی۔ تفصیلات کے مطابق فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘پاکستان میں اب تک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے۔ہمایوں سعید ڈرامہ’’دل لگی‘‘ کے ذریعہ 4 سال بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈرام سیر یل ‘دل لگی’ایک غیر روایتی محبت کی کہانی ہے۔ہمایوں کا کہنا ہے کہ مداحوں کی وجہ سے آج اس مقام پر ہوں،اپنی ذمے داری سمجھتا ہوں کہ اپنے مداحوں کی خواہش کوملحوظ خاطر رکھوں۔ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں صبا حمید،عظمی حسن،عمران اشرف اورمریم انصاری شامل ہیں۔سیریل کی عکسبندی کراچی اور اندرون سندھ میں کی گئی ہے۔ نصرت فتح علی خان کی مشہور زمانہ قوالی ’’تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی‘‘ کی دوبارہ ترتیب ہے جس کو موسیقی کے استاد راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔

وقت اشاعت : 06/03/2016 - 13:53:40

Rlated Stars :