اداکار انوپم کھیر کل 61ویں سالگرہ منائیں گے

اتوار 6 مارچ 2016 14:42

اداکار انوپم کھیر کل 61ویں سالگرہ منائیں گے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء)کبھی ستم ظریف باپ،کبھی لوگوں کو موت کی نیند سلا دینے والا ڈاکٹر ڈین تو کبھی کامیڈین بن کر ہندی فلم انڈسٹری کو لاتعداد کامیاب فلمیں دینے والے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار انوپم کھیر کل (پیر)اپنی61ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

7مارچ 1955کو شملہ میں کشمیری پنڈت فیملی کے ہاں پیدا ہونے والے انوپم نے بچپن سے ہی اداکاری کی باریکیوں کو سمجھنا ش شروع کر دیا تھا ،انہوں نے 1982میں فلم”آگمن “سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔

انہوں نے 1986میں مشہور فلموں کرما ،ڈیڈی میں منفی کردار ادا کیے بلکہ فلم ڈیڈی میں انہیں بہترین اداکاری پر فلم فیئر کاایوارڈ ملا بطور مزاحیہ اداکار انہوں نے پانچ سال تک محتلف فلموں میں کردار ادا کیے جو کسی بھی اداکار کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں،فلم ”کرما“ میں دلیپ کمار کے مقابلے ڈاکٹر ڈین کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

وقت اشاعت : 06/03/2016 - 14:42:01

Rlated Stars :