کرن جوہر نے ”سٹوڈنٹ آف دی ائیر“ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا

منگل 8 مارچ 2016 13:33

کرن جوہر نے ”سٹوڈنٹ آف دی ائیر“ کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 مارچ۔2016ء)بالی ووڈ کے فلمساز کرن جوہر ”سٹوڈنٹ آف دی ائیر“کے سیکوئل پر کام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر کی جانب سے اپنی 2012میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی سپر ہٹ فلم”سٹوڈنٹ آف دی ائیر“کے سیکوئیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔کرن جوہر کا کہنا تھا کہ وہ ”سٹوڈنٹ آف دی ائیر“ کے سیکوئیل کی تیاریوں میں مصروف ہیں،2012میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم”سٹوڈنٹ آف دی ائیر“ دھرم پروڈکشن اور شاہ رخ خان کی ریڈ چلی انٹر ٹینمٹ پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے تیار کی گئی تھی،گزشتہ فلم میں کرن جوہر نے اداکاروں عالیہ بھٹ،سد ہارت ملہوترا اور ورن دھون کو لانچ کیا تھا۔

نئی آنے ولی فلم کی کاسٹ کے حوالے سے تاحال کرن جوہر کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ کسی فلم کی کہانی براہ راست آپ کے دل پر اثر کرے لیکن”نیرجا“کی کہانی واقعات دل کی چھو لینے والی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں ہر ماں اور بیٹی اس فلم کو دیکھیں کیونکہ اس فلم میں ماں اور بیٹی کے رشتے کو انتہائی خوبصورت انداز میں دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

واضح رہے سونم کپور کی ”نیرجا“درحقیقت بھارتی ائیر ہوسٹس نیرجا بھنوت کی زندگی پر بنائی جا رہی ہے،جنہوں نے اپن جان دے کر اغواء شدہ طیارے میں موجود 369مسافروں کی جان بچالی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا میرے کیرئیر کے لیے بہت بڑی بات ہے۔جب شاہ رخ نے میرا انتخاب کیا یہ میرے لیے بہت بڑی بات تھی۔

وقت اشاعت : 08/03/2016 - 13:33:44