سپر ہیرو ایکشن فلم’کیپٹن امریکا:سول وار‘کا پہلہ ٹریلر جاری

جمعہ 11 مارچ 2016 12:48

سپر ہیرو ایکشن فلم’کیپٹن امریکا:سول وار‘کا پہلہ ٹریلر جاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 مارچ۔2016ء)ہالی ووڈ کی نئی سپر ہیرو ایکشن فلم”کیپٹن امریکا:سول وار“کا پہلا جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

2011کی” کیپٹن امریکا :دی فرسٹ ایونجر“اور2014 کی”امریکا؛دی ونٹر سولجر“کے اس سیکو ئل کی ہدایتکاری انتھونی اور جو روسو نے دی ہے جس میں کرس ایوانز، رابرٹ ڈاؤنی جونیئراور اسکارلٹ جانسن سمیت سیباسٹیاناسٹین ،کوبی اسملڈرز، انتھونی میکی، پال بیٹینی،جیریمی رینر ،ڈان شیڈل ، الزبیتھ اولسن اور پال روڈفلم میں اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

کرسٹوفر مارکس اور اسٹیفن میک فیلی کے تحریر کردہ اسکرین پلے کو کیون فیج نے پروڈیوس کیا ہے جسکی کہانی کیپٹن امریکا، آئرن مین اور بلیک ویڈوکے گرد گھومتی ہے جو خطرناک اور طاقتور دشمن کے خلاف یکجا ہوکر اپنا مشن مکمل کررہے ہیں۔مارول اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی فلم رواں سال6مئی کوامریکہ اور 29اپریل کوبرطانیہ میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔

وقت اشاعت : 11/03/2016 - 12:48:41