انوشکا شرما پہلوانی کی تربیت دینے والے ٹرینرز کی شکر گزار

ہفتہ 12 مارچ 2016 13:12

انوشکا شرما پہلوانی کی تربیت دینے والے ٹرینرز کی شکر گزار

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان “کی شوٹنگ میں سپر سٹار سلمان خان کے ہمراہ مصروف ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر فلم کیلئے پہلوانی کی خصوصی تربیت دینے والے ٹرینرز کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کی گئیں۔

تصاویر کے ساتھ 27سالہ اداکارہ کی طرف سے ٹرینرز کا شکریہ بھی اداکیا گیا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ وہ اپنے ٹرینر ز کا تہہ دل شکریہ ادا کرنا چاہتی جنھوں نے اپنی محنت سے انھیں سلطان میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے میں مدد دی۔واضح رہے علی عباس ظفر کی سلطان میں انوشکا شرما کے مقابل سلمان خان ہریانہ سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز پہلوان سلطان علی خان کے روپ میں نظر آئیں گے۔ واضح رہے سپر سٹار بھی اپنے کردار میں نکھار لانے کیلئے پہلوانی کی باقاعدہ تربیت حاصل کر چکے ہیں۔ انوشکا شرما اور سلمان خان کی سلطان رواں سال عید کے موقع پر ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 12/03/2016 - 13:12:57

Rlated Stars :