بالی ووڈ‘ کرن جوہر نے اپنی نئی فلم میں کاجول کی شمولیت کی تردید کردی

پیر 14 مارچ 2016 13:33

بالی ووڈ‘ کرن جوہر نے اپنی نئی فلم میں کاجول کی شمولیت کی تردید کردی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ کے نامور وڈیوسر و ڈائریکٹر کرن جوہر جو طویل عرصے بعد فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کے ساتھ دوبارہ انٹری دیں گے نے فلم میں کاجول کی شمولیت کی تردید کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کے حوالے سے خبریں تھیں کہ فلم میں کاجول اور سیف علی خان بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے تاہم کرن جوہر نے ٹوئٹر پر ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کاجول ان کی فلم کا حصہ نہیں ہیں۔

وقت اشاعت : 14/03/2016 - 13:33:20