سینئر اداکار عابد علی کل اپنی 64 ویں سالگرہ منائیں گے

بدھ 16 مارچ 2016 12:12

سینئر اداکار عابد علی کل اپنی 64 ویں سالگرہ منائیں گے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء) ٹی وی کے سینئر اداکار عابد علی کل ( جمعرات ) اپنی 64 ویں سالگرہ منائیں گے ۔ عابد علی 17مارچ 1952ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں وہ لاہور آگئے جہاں انہوں نے ٹی وی ڈراموں کے ذریعے شہرت حاصل کی ۔

(جاری ہے)

عابد علی نے پی ٹی وی لاہور سنٹر سے بے شمار ڈرامہ سیریل میں کام کیا اور اپنی عمدہ اداکاری کے باعث ملک گیر شہرت حاصل کی ۔ ان کی سابقہ اہلیہ حمیرا عابد علی اور دو صاحبزادیاں بھی شوبز سے وابستہ ہیں ۔ عابد علی آج( جمعرات ) کو اپنی 64ویں سالگرہ کراچی میں منائیں گے ۔

وقت اشاعت : 16/03/2016 - 12:12:35

Rlated Stars :