- Home
- شوبز
- سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کردیا ‘ماڈل ..
سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کردیا ‘ماڈل ملک سے باہر نہیں جاسکیں گی
جمعرات 17 مارچ 2016 14:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء)سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کردیا ہے ‘ فیصلے کے بعد ماڈل ایان علی ملک سے باہر نہیں جاسکیں گے ۔ جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف کسٹم حکام کی درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔
دوران سماعت کسٹم حکام نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا تاہم ان کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں ٹرائل کورٹس میں مقدمات چل رہے ہیں اس لئے ان کا نام ای سی ایل میں برقرار رکھا جائے۔ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کسٹم حکام کی درخواست پر اعتراض اٹھایا کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنا وفاقی حکومت کا اختیار ہے اور کسٹم حکام یہ اپیل دائر کرنے کی مجاز نہیں تاہم عدالت نے ان کے اعتراض کو مسترد کرتے ہوئے ایان علی کو نوٹس جاری کیا اور ان کے وکیل سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ‘ عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ان کا نام ایک ہفتے کیلئے ای سی ایل میں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔(جاری ہے)
Rlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Aditi Gowitrikar
Karisma Kapoor
Jodelle Ferland
Ayyan Ali
Mackenzie Foy
Saeeda Imtiaz
Zac Efron
Dwayne Johnson
Noomi Rapace
Arshi Khan
Agha Majid
Margot Robbie
Showbiz News In Urdu
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
معروف ادیب افسانہ نگار اے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی