ششی کپورنے زندگی کی 78بہاریں دیکھ لیں

جمعہ 18 مارچ 2016 11:38

ششی کپورنے زندگی کی 78بہاریں دیکھ لیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء)ماضی کے مقبول اداکار، پروڈیوسر اور ہدایتکار ششی کپورنے زندگی کی 78بہاریں دیکھ لیں۔ششی کپور نے فنی کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے بڑے بھائی راج کپور کے بچپن کا کردار نبھاتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

حسینہ مان جائے گی، کالا پتھر، دیوار، جنون، جب جب پھول کھلے، ششی کی مقبول فلمیں ہیں۔ کپور خاندان کے اس خوبرو ہیرو نے بالی وڈ کی سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بالی وڈ کے شہنشاہ کے ساتھ امیتابھ بچن کی جوڑی کامیاب رہی۔ ریکھا، شرمیلا ٹیگور، زینت امان سمیت معروف اداکارائیں ششی کی ہیروئنز بنیں۔ فنی خدمات کے بدلے ششی کپور کو پدمابھوشن، دادا صاب پھالکے سمیت متعدد ایوارڈ ملے۔

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 11:38:38

Rlated Stars :