خدا کیلئے اس مرتبہ بھارت سے جیت جائیں، اسٹیج کی اداکارہ نرگس کا قومی ٹیم کے نام پیغام

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 مارچ 2016 21:26

خدا کیلئے اس مرتبہ بھارت سے جیت جائیں، اسٹیج کی اداکارہ نرگس کا قومی ٹیم کے نام پیغام

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) اسٹیج کی اداکارہ نرگس نے قومی ٹیم کو پیغام دیا ہے کہ خدا کیلئے اس مرتبہ بھارت سے جیت جائیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ کل کولکتہ میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اس مقابلے کیلئے دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین سمیت عوام کی جانب سے خوب جوش و خروش دکھایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے شوبز شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ کل ہونے والے میچ سے قبل اسٹیج کی معروف اداکارہ نرگس نے قومی ٹیم کے نام پیغام دیا ہے کہ خدا کیلئے اس مرتبہ بھارت سے ورلڈکپ کے میچ میں جیت جائیں۔

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 21:26:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :