رسل کرو نے نئی فلم کیلئے23کلو گرام وزن کم کر لیا

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:47

رسل کرو نے نئی فلم کیلئے23کلو گرام وزن کم کر لیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء)ہالی ووڈ سٹار رسل کرو آجکل اپنی نئی آنے والی فلم کیلئے خصوصی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ایس شوبز کی رپورٹ کے مطابق 51سالہ ”گلیڈی ایٹر“سٹارنے اپنی گزشتہ سال نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”دی نائیس گائیز “کیلئے اپنے وزن میں اضافہ کیا تھا۔کر و نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کہ گزشتہ برس اگست کے پہلے ہفتے میں انکا وزن 268پونڈز تھا۔تاہم اب انھوں نے اپنی نئی آنے والی فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے وزن میں 23کلوگرام کمی کر لی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اب انکا وزن216پونڈز ہوچکا ہے

وقت اشاعت : 19/03/2016 - 13:47:23

Rlated Stars :