بے بی ڈول گلوکارہ کانیکا کپور اداکاری میں قسمت آزمائی کیلئے پر تولنے لگیں

ہفتہ 19 مارچ 2016 13:47

بے بی ڈول گلوکارہ کانیکا کپور اداکاری میں قسمت آزمائی کیلئے پر تولنے لگیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 مارچ۔2016ء) معروف گلوکارہ کانیکا کپور کا کہنا ہے کہ وہ بولی ووڈ کی ٹاپ اداکاراؤں کی صف میں شامل ہونے کی خواہش مند ہیں۔واضح رہے کانیکا کپور ”بے بی ڈول“ اور ”چٹیاں کلائیاں “جیسے سپر ہٹ گانے گا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے پی ٹی آئی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ سپر سٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ہمراہ اداکاری کی خواہش رکھتی ہیں اور جلد اپنی اس خواہش کو عملی پہنانے کیلئے سرکرداں ہیں۔

کانیکا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اگر انھیں سلمان خان یا شاہ رخ خان دونوں میں سے کسی ایک کے ساتھ کسی اچھے پروجیکٹ کی پیشکش کی گئی تو وہ اسے قبول کرنے میں دیر نہیں کریں گی۔37سالہ گلوکارہ اداکاری کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے ساتھ گلوکاری پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ انکے نئے آنے والے گانے ”اکھیاں“میں رندیپ ہدا اور کاجول اگروال پرفارم کرتے نظر آئیں گے

وقت اشاعت : 19/03/2016 - 13:47:24