ماریا کیری نے18ویں مرتبہ امریکی چارٹس کا نمبر ون گانا گا کر ایلوس پریسلے کا ریکارڈ توڑ دیا

جمعہ 4 اپریل 2008 11:41

لندن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04اپریل 2008 ) ماریا کیری نے18ویں مرتبہ امریکی چارٹس کا نمبر ون گانا گا کر ایلوس پریسلے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ان کی نئی البم E= MC2 کا گانا ’ٹچ مائی باڈی‘ بل بورڈ میگزین کے ہاٹ ہنڈرڈ میں سرفہرست ہے ۔اس کامیابی کا مطلب ہے کہ انہوں نے ایلوس پریسلے کیگانوں کے سترہ مرتبہ نمبر ون آنے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔امریکی چارٹس میں سب سے زیادہ مرتبہ پہلے نمبر پر پر آنے کا ریکارڈ بیٹلز کا ہے۔

بیٹلز بیس مرتبہ چارٹس میں سرِ فہرست رہ چکے ہیں۔ 38سالہ گلوکارہ نے امریکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ’میں بہت زیادہ خوشی محسوس کر رہی ہوں اور شکرگزار ہوں۔ تاہم انہوں نے پریسلے اور بیٹلز سے موازنے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ’میں فن موسیقی میں انقلاب لانے والے اور اس دنیا کو بدل دینے والے لوگوں کے ساتھ کبھی اپنا موازنہ نہیں کر سکتی، وہ ایک بالکل مختلف دور اور وقت تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے شعبے کے ہر لمحے سے محظوظ ہونے والے دور میں داخل ہو گئی ہیں اور اب اپنے البمز کے فروخت کے ریکارڈ قائم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی زندگی کا برا حصہ ایسی چیزوں کے بارے میں پریشان ہونے میں لگا دیا ہے۔امریکی چارٹ پر کامیابی کے باوجود کیری برطانیہ کے ٹاپ سپاٹ پر صرف دو دفعہ ہی پہنچ سکی اور وہ بھی صرف کو ورڑن کی وجہ سے۔ اسی ہفتے گلوکارہ میڈونا کا گانا’فور منٹ‘ ٹاپ ٹین چارٹ پر 37 مرتبہ آ گیا ہے جس نے امریکی چارٹ میں ایلوس پریسلے کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
وقت اشاعت : 04/04/2008 - 11:41:49

متعلقہ عنوان :