میری ماضی کی باتوں کو چھوڑ دیں اب تو ہمارے بچے بھی جوان ہو چکے ہیں ‘بھارتی اداکارہ زنیت امان ،بھارتی لڑ کیاں پاکستانی فیشن کو بہت پسند کرتی ہے‘لاہور کے لوگ لاجواب ہیں ‘پاکستانی سر سوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے‘بھارتیوں کی طر ح پاکستانی بھی بہت پیار کرتے ہیں ‘بھارت کی شوبز انڈسڑی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں پر نیکا چوپڑہ سمیت دیگر بہت اچھا اور منفر دہ کام کر رہی ہے ‘وقت بہت کم ہے ہمیں محبت کو پھیلانا چاہیے اور ہم چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت میں تعلقات مزید مضبوط ہوں ‘لاہور میں پر یس کا نفر نس

اتوار 20 مارچ 2016 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20مارچ۔2016ء) بھارتی اداکارہ زنیت امان نے کہا ہے کہ میری ماضی کی باتوں کو چھوڑ دیں اب تو ہمارے بچے بھی جوان ہو چکے ہیں ‘بھارتی لڑ کیاں پاکستانی فیشن کو بہت پسند کرتی ہے‘لاہور کے لوگ لاجواب ہیں ‘پاکستانی سر سوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے‘بھارتیوں کی طر ح پاکستانی بھی بہت پیار کرتے ہیں ‘بھارت کی شوبز انڈسڑی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں پر نیکا چوپڑہ سمیت دیگر بہت اچھا اور منفر دہ کام کر رہی ہے۔

لاہور میں پر یس کا نفر نس سے خطاب کرتے ہوئے زنیت امان نے کہا ہے کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا ہے اور میں نے شوبز میں محنت سے مقام حاصل کیا ہے کیونکہ شوبز میں نام پیدا کر نے کیلئے بہت محنت کر نی پڑتی ہے اور فنکاروں کے فن کی کوئی حد نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے عروج کے دور میں پاکستانی وفود بھارت آتے رہے ہیں اور میری فلموں کو بھی پاکستانی شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا تا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وقت بہت کم ہے ہمیں محبت کو پھیلانا چاہیے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت میں تعلقات مزید مضبوط ہوں اور دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قر یب آئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آمد کے سن کر میری سہلیوں نے بھی مجھ سے پاکستانی ملبوسات کی فر مائش کی اور میں آج ان کیلئے لاہور سے کپڑ ے خر یدار کر لائی ہوں جو انکو کو تحفے میں دوں گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی لڑ کیاں پاکستانی فیشن کو بہت پسند کرتی ہے اور پاکستان کے ثقافتی کلچر کو بھی بھارت میں بہت پسند کیا جا تا ہے۔ایک صحافی نے ان سے ماضی میں پاکستانی کر کٹرز کے ساتھ رابطوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو زنیت امان نے کہا کہ آپ ماضی کو چھوڑ دیں آج تو ہمارے بچے بھی جوان ہو چکے ہیں اب ہمیں ماضی کی بجائے آگے بڑ ھنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں زنیت امان نے کہا کہ فنکار کو جہاں بھی اچھا کام ملیں اس کو کام کر نا چاہیے کیونکہ فنکا ر کے فن کی کوئی حد نہیں ہوتی اور ویسے بھی پاکستان اور بھارت کا کلچر ایک جیسا ہی لگتا ہے۔

وقت اشاعت : 20/03/2016 - 20:03:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :