امریکن فلم” وارکرافٹ“کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری

پیر 21 مارچ 2016 11:51

امریکن فلم” وارکرافٹ“کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ مشہور زمانہ ویڈیو گیم پر مبنی تھرلر سے بھرپور امریکن فلم” وارکرافٹ“کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی انسانوں اور عجیب الخلقت خوفناک مخلوق کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں خوفناک جنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔فلم میں اداکاری کے جلوے دکھانے والے اداکاروں میں ٹریوس فیمل،پاؤلا پیٹن،بین فوسٹر،ڈومینک کوپر،ٹوبی کیبل اور بین شنیزر شامل ہیں۔یہ فلم یونیورسل پکچرز کے بینر تلے10جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/03/2016 - 11:51:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :